قربانیوں کو نظرانداز کرکے تقسیم کشمیر کی سازش ناکام بنائینگے، ڈاکٹر خالد محمود

228

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

مرکز جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر اسلام آباد میں حضرت مولانا سعدالدین تاربلی لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ شہدا کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے تقسیم کشمیر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر امور خارجہ نائب امیر جماعت اسلامی اور مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے سابق رکن مولانا غلام نبی نوشہری ،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے بھی خطاب کیا ۔حضرت مولانا سعدالدین تاربلی لائبریری کی تعمیر،کتب کی فراہمی مولانا غلام نبی نوشہری نے تمام اخراجات عطیہ کیے ۔

تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنونیئر محمود احمد ساغر،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین،لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار،حریت راہنما امتیاز وانی،انجینئر مشتاق،عبداللہ گیلانی،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امراءنورالباری ،شیخ عقیل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔ کشمیری پاکستان سے عقیدت رکھتے ہیں اور پاکستان کے لوگوں کو اپنا محسن سمجھتے ہیں۔