سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

177

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز  کے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہو ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔