عمران خان کی پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج پرامن رکھنے کی ہدایت

234
negotiations

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف جاری احتجاج کے تناظر میں کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرے پرامن رہنے چاہییں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کو ہوا نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر چیئرمین نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ پرامن احتجاج کریں۔