الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

234
prepared a plan

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور فائرنگ پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی صالح محمد اور ان کے 2 محافظوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

صالح محمد اور ان کے 2 محافظوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ رکن اسمبلی نے اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت امن خراب کرنے کی کوشش کی اور ان کے محافظ نے قتل کی نیت سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر فائرنگ کی۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایم این اے اپنے گن مین کیساتھ ریڈزون میں داخل ہوئے۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ایس ایم جیز اور 28 راؤنڈ برآمد ہوئے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب  توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر کے لیے فول پروف سیکورٹی مانگ لی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو بذریعہ مراسلہ سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں کہا گیا کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر، عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹریز اور پولیس کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی بڑھانے کا کہا جائے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے مراسلے پر صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔