قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رِٹ قائم ہونا ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، آرمی چیف

212

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رِٹ قائم ہو۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت، فروغ اور ترقی کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق این ڈی یو میں 24 ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا۔دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ایک ایسی ہی مثال ہے جو پوری قوم کے نقطہ نظر کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔