حیدر آباد، سکھر موٹروے کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری

287

اسلام آباد: 306 کلومیٹر طویل حیدر آباد،سکھر موٹروے ایم 6 کی  تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا حیدر آباد سکھر موٹروے ایم 6 کی تعمیر صوبہ سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،جسے موجودہ جمہوری حکومت نے پورا کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایم 6 منصوبہ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ حیدر آباد، سکھر موٹروے  کی تعمیر سے پشاور۔کراچی موٹروے  کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعدمحمودکی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپریم باڈی نیشنل ہائی وے کونسل کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں  ہوا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں 306 کلومیٹر طویل حیدر آباد،سکھر موٹروے ایم 6 کی  تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جو 30 ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعدمحمود نے کہا حیدر آباد سکھر موٹروے کی تعمیر صوبہ سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،جسے موجودہ حکومت نے پورا کردیا ہے۔

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا نے بریفنگ دیتے بتایا اس موٹروے پر 15 انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل،نہروں پر82پل، بنائے جائے گے۔ اس کے ساتھ ہی 19 اوورپاس پل، 6 فلائی اوورزاور10 سروس ایریاز بھی  تعمیر کئے جائیں گے۔ عظیم منصوبے کے ایوارڈ پر وفاقی وزیر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو کامیابی پر مبارک باد دی۔