پاکستان کو 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض ادائیگی میں رعایت مل گئی

326

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کی امدادی ایجنسی(جائیکا) کے درمیان جی 20 فریم ورک کے تحت 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مئوخر کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور جاپان کی امدادی ایجنسی جائیکا کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ معاہدے کے تحت جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کی 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مئوخر ہوگی۔

یہ رقم جولائی اور دسمبر 2021 سے قابل ادا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو قرض ادائیگی میں ایک سال کی مزید رعایت بھی مل گئی اور اب 6 سال میں رقم ادا کرنا ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق قرض ادائیگی نیم سالانہ قسطوں میں کی جائے گی۔