عمران خان کو ہمیشہ کے لیے ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے، بلاول بھٹو

387
the opposition

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالا میں بیٹھ جائیں۔ ہم عمران جیسے سیاستدانوں کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے۔

ملیر میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا پاکستان نوجوان قیادت کیلئے تیار ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا مگر ضمنی انتخاب میں ملیر کے عوام نے کٹھ پتلی کو تاریخی شکست دی۔ تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، عمران کی سیاست نفرت اور پی پی کی سیاست محبت کی سیاست ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور منافق آدمی ہے، ہم نے مل کر سلیکٹڈ حکومت کو شکست دی۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملیر کے عوام نے ہر دور کے ظالم، آمر، فرعون کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں عمران  خان کو کٹھ پتلی کہتا تھا آج وہ خود مان گیا، ہر کسی کو چور کہنے والا خود چندہ چور نکلا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو اپنا کچن شوکت خانم اسپتال سے چلاتا ہے۔ اگر اختیار نہیں تھا تو استعفی دیتا 4 سال حکمرانی کیوں کی؟ جدوجہد کر رہا ہے کہ ایک بار پھر سلیکٹ ہوجائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکیم بلوچ نے آپ کے سارے مسائل بتا دیے، وزیراعلی 90 دن میں مطالبات پر کام شروع کریں، ملیرمیں  ترقیاتی کاموں کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست نہیں سیلاب متاثرین کا مسئلہ اہم ہے مگر پاکستان کے خلاف سیاسی دجال سازشیں کررہاہے، اپنی سیاست چمکا کر توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹا اور منافق آدمی ہے، یہ سمجھتا ہے کہ تین، چار مہینے بعد پاکستان کے عوام بھول چکے ہیں کہ چار سال کے اندر اس شخص نے پاکستان کا کیا حشر کیا تھا، اس شخص نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آکر روزگار چھین رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس شخص نے لاکھوں گھر بنانے کا وعدہ کرکے حکومت میں آکر غریبوں کے سر سے چھت چھین رہا تھا، آج بھی اس کی پوری کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ خود تاریخ کا سب سے بڑا چور نکلا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ پاکستان میں جتنی کرپشن اس عمران خان کے دور میں ہوئی ہے، ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، یہ ہر کسی کو چور چور کہتا ہے، خود چندہ چور نکلا،۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ، شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کمپلیس، انجینئرنگ کالج ملیر، لیاری یونیورسٹی کا ملیر کیمپس، اربن ویلیج ریگولائزیشن اور 30 سال لیز کی درخواست کی گئی ہے، میں اس حوالے سے 90 دن میں رپورٹ طلب کروں گا۔