بھارت میں کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی 2 نئی ذیلی اقسام کا انکشاف

456
Corona Variant

نئی دہلی: بھارت میں کوویڈ -19 کی قسم اومی کرون کی دو نئی ذیلی اقسام بی ایف.7 اور بی کیو۔1سامنے آگئی ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ بی اے.20.3.2 اور بی کیو۔1 کی مزید ذیلی اقسام کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کی پونے کے ایک مریض کے لیے گئے نمونے میں ملک میں پہلی بار تشخیص ہوئی ہے۔بی کیو.1 بی ایف .7 کے سب ویرینٹ بی اے.5 کی ایک شاخ ہے جس کا گجرات بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر نے 14 اکتوبر کو پتہ لگایا تھا۔

جنوب مغربی ریاست مہاراشٹرسے ہی اومی کرون کی ایک اورذیلی قسم ایکس بی بی سامنے آئی ہے۔یہ سب ویرینٹ اس سے پہلے جنوبی کیرالہ میں تشخیص ہوا تھا۔