ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے آئرلینڈکو 31رنز سے شکست دے دی

341

ہوبارٹ: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے آئر لینڈ کو 31رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 174رنز اسکور کیے۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ان کے چار کھلاڑی 79رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

پانچویں وکٹ پر ملٹن شمبا اور سکندر رضا نے 58رنز کی شراکت سے ٹیم کا اسکور بہتر بنایا۔خاص طور پر سکندر رضا نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کی اور 48گیندوں پر 82رنز پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ آخری اوورز میں لیوک جونگوے نے بھی ہاتھ دکھائے اور ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر 174رنز تک لے جانے میں مدد کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے بیٹر اچھی پرفارمنس نہ پیش کرسکے اور ٹیم 9وکٹ پر 143رنز بناسکی، کرٹس کیمفر 27رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جارج ڈوک ریل اور گیرتھ ڈیلینے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔