وسائل سے مالامال بلوچستان بدترین مسائل میں پھنسا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

277
Balochistan

پنجگور: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے محب وطن دیانت دار لوگ آگے نہیں کیے جس کی وجہ سے مسائل ومشکلات کے گرداب میں پھنس گیے ہیں وسائل سے مالامال صوبہ بلوچستان آج بدترین مسائل مشکلات اورپریشانیوں میں پھنس گیاہے یہ سب نااہل منتخب نمائندوں،بدعنوان لٹیرے خودساختہ بااختیار طبقات کی وجہ سے ہے ۔جماعت اسلامی اقتدارمیں آکربلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجگور میں صحافیوں وجماعت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب وبارشوں سے متاثرین کی حکومتی سطح پر مددنہیں کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے بھی 25 ہزار امدادکا اعلان کیا جو متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ قیمی گھر،کھڑی فصلوں سمیت مکان ومال مویشی سے محروم ہونے والوں کے لاکھوں کا نقصان ہوا مگر حکومت ان متاثرین کو صرف 25 ہزار روپے دے رہے ہیں جو زیادتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کے بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا کبھی ہمار ا دوست تھا نہ ہی آئندہ بن سکتا ہے۔ اس کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس کے تانے بانے بھارت ، اسرائیل اور امریکا سے ملتے ہیں ۔حکومت پاکستان کو کمزوری دکھانے کے بجائے مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے۔