ضمنی انتخابات کے دوران متعدد بے ضابطگیاں ہوئیں، فافن

574

اسلام آباد : فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران متعدد بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

فافن نے یہ بات ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہی ہے، جس کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز کا ٹرن آوٹ 35 فیصد رہا جو عام انتخابات کے مقابلے میں کم تھا۔

رپورٹ کے تحت سب سے زیادہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ پی پی 209 خانیوال میں رہا جو 53.3 فیصد تھا جب کہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 239 کورنگی، کراچی میں رہا جو 14.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

فافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمام 11 حلقوں میں مجموعی طور پر 118 امیدواروں نے ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جب کہ صرف تین خواتین امیدواران انتخابی میدان میں تھیں۔