بوڑھی خاتون کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینس نکال لیے گئے

485

کیلیفورنیا: امریکی خاتون نے بے دھیانی میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے 23 کانٹیکٹ لینس اپنی آنکھوں میں جمع کرلیے جنہیں بڑی مشکل سے نکالا گیا ہے۔

یہ لینس آنکھ کےاوپری حصے میں جمع ہوگئے تھے۔ اس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو جھرجھری آگئی ہے۔ اکثرکانٹیکٹ لینس اپنا رنگ بدل کر سبز ہوگئے تھے جنہیں ڈاکٹروں نے احتیاط سے آنکھ سے نکالا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس لگا کر سونے ایک قسم کےبیکٹیریا سوڈوموناس جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ہولناک انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور دائمی نابینا پن کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ عمررسیدہ خاتون کا نام نہیں بتایا گیا ہے کیونکہ وہ آنکھوں کی خشکی اور جلن کی شکایت لے کر اسپتال آئی تھیں۔

کانٹیکٹ لینس مستقل پہننے سے آنکھوں میں انفیکشن تو ہوتا ہی ہے لیکن اس سے آنکھ کو آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جو کئی پیچیدگیوں کی وجہ بن سکتےہیں۔