مصری خاتون کھلاڑی کا دل 22 منٹ بند رہنے کے بعد دوبارہ دھڑکنے لگا

488

قاہرہ: مصری کھلاڑی جمانہ یاسر کو 22 منٹ تک حرکت قلب بند رہنے کے بعد معجزاتی طور پر نئی زندگی مل گئی۔

مصری ٹرائیتھلون چیمپیئن جمانہ یاسر ابتدائی طبی امداد کے بعد سکندریہ کے اسپتال لایا گیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مصری کھلاڑی کے دل کی حرکت بحال کرنے کے لیے 25 مرتبہ کوشش کی اور پھر موت کا اعلان بھی کردیا تاہم ان کے دل کی شریانیں 22 منٹ رکے رہنے کے بعد دوبارہ کام کرنے لگیں۔

جمانہ یاسر کے ٹرینر محمد الجوھری نے بتایا کہ اب جمانہ ہوش وحواس میں ہیں اور آنکھیں کھول کر دیکھنے لگی ہیں۔ ملنے کے لیے آنے والوں کا مسکراہٹ کے ساتھ خیر مقدم رہی ہیں۔

محمد الجوھری نے مزید کہا کہ ٹرائیتھلون چیمپیئن تیزی سے روبصحت ہورہی ہیں۔ یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ممکن ہورہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد وہ معمول کی زندگی گزارنے لگیں گی۔

یاد رہے کہ جمانہ ساسر ایکسرسائز کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہوگئی تھیں، اسی دوران ان کے دل کی حرکت بند ہوگئی۔ 20 دن انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا۔