عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ

209

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کی وزارت داخلہ کا منصب خالی ہوا تھا جس کا قلمدان عمر سرفراز چیمہ کو سوپنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کی منظوری دے دی۔ ہاشم ڈوگر نے ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد پنجاب کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بطور وزیر داخلہ کام جاری نہیں رکھ سکتا، چند ناگریز ذاتی اور طبعی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہورہا ہوں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہاشم ڈوگر کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد انہیں دوسری وزارت کا قلم دان سونپا جائے گا۔