کورونا ویکسین درآمد میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ جاری

386

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میںگزشتہ دور حکومت میں کورونا ویکسین کی درآمدگی میں بے ضابطگیوں کا انکشافات ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ -22 2021جاری کر دی جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزارت صحت نے خام ویکسین کی درآمدگی میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے خام ویکسین کی خریداری ڈریپ کی منظوری اور آڈٹ کے بغیر کی جبکہ وزارت صحت نے 27لاکھ 44ہزار خام ویکسین کین سائنو چین سے خریدی۔

کورونا ویکسین کی خریداری سے پہلے ڈریپ سے ایمرجنسی استعمال کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور کراچی کی فارما کمپنی کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے لیے منتخب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کی فارما کمپنی کو 2کروڑ 71لاکھ 61ہزار روپے خلاف ضابطہ دیئے گئے۔