جامعہ اردو (عبدالحق کیمپس) کو مشکلات سے نکالنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الدین

439
search committee

کراچی: وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام شخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر محمد ضیا الدین نے عبدالحق کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر  بڑی تعداد میں موجود  اساتذہ،ا فسران و غیر تدریسی عمال  نے شیخ الجامعہ کو مبارک باد دی۔

شیخ الجامعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جامعہ کو مالی بحران کا سامنا ہے میری کوشش ہوگی کہ جامعہ کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنے ا ور تعلیم  وتحقیق کو فروغ دینے کے ساتھ جامعہ اردو کو دنیا کی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی جامعات  کے برابر لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ  تمام کام میرٹ  کی بنیاد پر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور جلد اسلام آباد کا دورہ کر کے وفاقی وزیر تعلیم ، اعلی تعلیمی کمیشن  کے چئرمین  اورفنائنس منسٹر ی سے ملاقات کرکے جامعہ اردو کو مالی مشکلات سے فوری نکالنے کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں  بروئے کار لائیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ ،عمال ،ملازمین کی2018 سے رکھی جی پی فنڈ کی رقم جلد سے جلد ادا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی اور بروقت تنخواہ کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الدین نے کہا کے اساتذہ کے سلیکشن بورڈ کے تمام مراحل مکمل ہوں گے۔ انہوں نے عبدالحق کیمپس کے دورے کے موقع پر سماجی بہبود کی نئی کلاس کا افتتاح کیا  ۔بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے امید ظاہر کی کہ جامعہ کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے لیے انہیں اساتذہ، افسران اور تمام غیر تدریسی عمال کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

اس موقع پر رئیس کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن و کامرس پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی ، ڈاکٹر اصغر دشتی،ڈاکٹر رضوانہ جبیں ،ڈاکٹر روشن سومرو، پروفیسر  حنیف کاندھڑو، ڈاکٹر فیصل جاوید ،محمد اعجاز ،ریاض احمد، محمد عدنان اختر،ڈاکٹر عنایت حسین لغاری، ڈاکٹرسیما ابڑو، ڈاکٹرممنون حسین ،ڈاکٹر شجاع،ڈاکٹر کہکشان ناز،ڈاکٹرمسرورخانم ،ڈاکٹرعبدالمالک  اور نجم العارفین بھی موجود تھے۔