پشاور؛ ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج، اسپتال میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا

710

پشاور کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ جمعہ کے دن بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مریضوں اور ان کے ساتھ موجود افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی طویل قطاریں لگی رہیں جب کہ کاؤنٹرز سے پرچیاں لینے کے باوجود مریض ڈاکٹروں سے چیک اپ نہیں کروا سکے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پیرکے روز سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی صورت میں صوبے بھر میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔ اس دوران تمام اسپتالوں میں ہر قسم کی الیکٹو سروسز، آپریشنز بند کردیے جائیں گے۔