علما یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد۔

259

کراچی: علما یونیورسٹی میں حسب روایت اس سال بھی سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کروائی گئی۔

 جس میں  ممتاز عالم دین مولانا محمد عمیر اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اتباع سیرت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے۔ ہمارے معاشرتی انتشار اور قتل و غارت گری دراصل دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ دیگر مقررین میں وفاقی جامعہ اردو کی ڈین پروفیسر رابعہ مدنی، معروف اسکالر ڈاکٹر جہاں آرا لطفی ، نعت خواں حامد رضا نورانی، کانفرنس کی منتظم ڈین میڈیا اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر یاسمین فاروقی، اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر شامل تھے۔

 کانفرنس کے شرکا نے اسی بات پہ زور دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ہمیں  اپنی نئ نسل کی تربیت دین کے مطابق کرنا ضروری ہے ورنہ ہم گمراہیوں اور پریشانیوں میں گھرتے چلے جائیں گے۔ مقررین نے سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا۔