سب سے لمبی عمر پاکر عالمی ریکارڈ بنانے والا کتا چل بسا

553

 کیرولینا:سب سے لمبی عمر  کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا پیببلیز نامی چھوٹا سا کتا 22 سال 7 ماہ کی عمر میں چل بسا۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے پیج پر جاری پیببلیز کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پیببلیز امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مقیم ایک جوڑے کے ساتھ رہا کرتا تھا جو  اپنی عمر پوری کرنے کے بعد قدرتی طور پر چل بسا۔

 تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیببلیز  28 مارچ 2000 میں پیدا ہوا تھا اور وہ اپنی 23 ویں سالگرہ منانے کیلئے بس 5 ماہ دور تھا۔ کتے کے مالک  نے اس کی لمبی عمر کی وجہ اس  کو دی جانیوالی محبت اور دیکھ بھال کو قراردیا۔