ناسا اوراسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرعملہ بھیج دیا

476
NASA and SpaceX

لاس اینجلس: امریکی خلائی ادارے (ناسا)اور اسپیس ایکس نے ناسا کاعملہ بردار-5 مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)کے لیے روانہ کردیا ہے۔

اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ عملہ بردارخلائی جہازڈریگن کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹرکےلانچنگ پیڈ 39اے سے لے کر روانہ ہوا۔لانچنگ کے تھوڑی دیر بعد ناسا نے مین انجن کٹ آف اورراکٹ کی منزل علیحدہ ہونے کی تصدیق کی۔ فالکن 9 راکٹ کی پہلی منزل نیچے آتے ہوئے فلوریڈا کے ساحل سے دوراسپیس ایکس کے ڈرون جہاز پر کامیابی سے اتر گئی۔

ڈریگن اینڈیورینس خلائی جہاز راکٹ کی دوسری منزل سے الگ ہونے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوا۔اس مشن کے ذریعے ناسا کی خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاٹا اور راسکوسموس کی انا کیکینا کوآئی ایس ایس پر بھیجا گیا ہے۔ناسا کے مطابق خلا باز بحفاظت خلا میں پہنچ گئے ہیں۔