سہ ملکی سیریز سے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی، بابر اعظم

292

کرائسٹ چرچ : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

 بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچز سے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساتھی اور بیٹنگ میں کین ولیمسن ہے، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، آسٹریلیا میں بھی بال بانس ہوتا ہے اور یہاں بھی ہوتا ہے، اس سیریز سے ٹی 20ورلڈکپ کی اچھی تیار ہو گی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، ہمیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا، اس سیریز میں ہماری کوشش ہو گی کہ ان کھلاڑیوں کو آزمائیں جنہیں ورلڈکپ میں کھلانا ہے۔