امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا، بابر اعوان

284

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا لیکن عمران خان نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں پیش نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز نے اب یہ موقف لیا ہے کہ یہ گھر ہی میرا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور ساری سازشیں ہم نے ناکام بنائیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ یہ حکومت صرف اٹک کا پل ہی پار کر کے دکھا دیں لیکن یہ صرف سیکیورٹی حصار میں بیٹھ کر بڑھکیں مارتے ہیں۔ آئین کے 62 ایف آرٹیکل میں ترامیم کی ضرورت ہے اور اگر تبدیلی لانی ہے تو دو تہائی اکثریت سے سینیٹ اور نیشنل اسمبلی میں لائیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ عمران خان ہیں اور ہم لوگ دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔ اب باپ بیٹی دونوں کہتے ہیں کہ سائفر ہے اور لکھا ہوا بھی مان گئے۔ قومی سلامتی کی جو کمیٹی ہے سب نے کہا سائفر ہے اور سب نے کہا زبان مناسب نہیں۔