روبوٹ آلو اور پیاز کی فرائز بھی تیار کرنے لگے

616

کیلیفورنیا: میں ایک کمپنی نے فلپی 2 کے نام سے ایسے روبوٹ تیار کرنا شروع کیے ہیں جو خود کار انداز میں آلو اور پیاز کے فرائز تیار کر لینے کے علاوہ دیگر کھانے بھی تیار کر لیتا ہے۔ ایک روبوٹک بازو خود کا پلانٹس میں کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے حرکت میں آتا ہے۔

 فریزر سے آلو اور پیاز کے منجمد شدہ کے فرائز نکالتا ہے اور انہیں ابلتے ہوئے تیل میں ڈال دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں اس کے بعد ان تیار شدہ فرائز کو ٹرے میں منتقل کرتا ہے اور کھانے لیے پیش کر دیتا ہے۔فلپی 2 اس کے علاوہ بھی متعدد کھانے مختلف ریسپیز کے ساتھ بیک وقت تیار کر لیتا ہے۔ اس کی بدولت کیٹرنگ کرنے والے سٹاف کی پہلے جتنی ضرورت نہیں رہی ہے۔ کہ یہ آرڈرز کی تکمیل زیادہ تیزی کے ساتھ کر سکتا ہے۔

روبوٹ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیل نے ایک انٹرویو میں بتایا ‘ جب ریستوران کے سسٹم کے ذریعے کسی کھانے کا آرڈر آتا ہے تو یہ سسٹم خود کار طریقے سے یہ آرڈر روبوٹ کو منتقل کر دیتا ہے۔ مائیک بیل کے مطابق ‘ یہ مقابلتا زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتا ہے، زیادہ قابل بھروسہ ہے، حتی کہ انسانوں سے زیادہ خوش بھی رہتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا اس روبوٹ کی تیاری میں پانچ سال لگ گئے ہیں اور اب یہ کاروباری پیمانے بروئے کار ہے۔ روبوٹ کا نام اس سے قبل تیار کردہ ایک روبوٹ سے لیا گیا ہے، جسے فلپ برگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔