کورونا ،مزید ایک مریض چل بسا، 57 نئے کیسز رپورٹ

350

 اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران57نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ )کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض کورونا سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 021 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ا یچ کے مطابق ملک بھر میں کورو نا کے مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد ریکارڈ کی گئی ، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔