فوج اور شہدا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے 14ملزمان گرفتار

220

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاک فوج اور شہدا کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے کے خلاف منفی مہم چلانے پر 17 مقدمات درج ہوئے، ان مقدمات میں 39افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے، جن میں سے 14کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 3 تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی، لاہور اور کے پی سے عمل میں لائی گئیں۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور زون سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جہاں 26انکوائریز کے بعد 12مقدمات درج ہوئے جبکہ 11افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں 6انکوائریر اور ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کراچی میں 3انکوائریز اور ایک مقدمہ درج ہوا، جس میں 3افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کے پی میں 2انکوائریز ہوئیں جس کے نتیجے میں 2مقدمات قائم کئے گئے جبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھٹیا مہم کاحصہ بننے والے 444 اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہوئے جبکہ 415 دیگرممالک سے آپریٹ ہوئے۔489 اکاؤنٹس ایسے ہیں جوفوج اورشہدا کے خلاف مہم کا حصہ بنے، ان میں سے 208 اکاؤنٹس جعلی یا غیر تصدیق شدہ تھے۔