کورونا، 16 نئے کیسز رپورٹ، 46  مریضوں کی حالت تشویشناک

541

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 870 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.23 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔