بڑا قد، امریکی بلی نے ریکارڈ بنا لیا،گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج 

631
بڑا قد، امریکی بلی نے ریکارڈ بنا لیا،گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج 

واشنگٹن:امریکا میں قد آور پالتو بلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں پالتو بلی کا قد 18.83 انچ ناپا گیا جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے لمبی قد والی بلی قرار دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ولیم کے پاس مزید اور بلیاں بھی ہیں جن کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بلی اونچا قد ہونے کے باعث گھر میں دروازے بھی آسانی کے ساتھ کھول لیتی ہے۔