ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

410
لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔