سعودی عرب، آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر جرمانے

326
سعودی عرب، آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر جرمانے

ریاض:سعودی وزارت تجارت نے آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانے عائد کیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا مطابق وزارت تجارت نے ٹویٹر پر بیان میں کہاکہ آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد پر جرمانے کیے گئے جو اشتہاری مہم کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر24افراد پر جرمانے کیے گئے۔ان میں14خواتین شامل ہیں۔

وزارت تجارت نے کہاکہ اشتہارات دینے والے دھوکہ دہی، غلط بیانی، غیر قانونی سرگرمیوں کی تشہیر کے مرتکب ہوئے، انہوں نے صارفین کو اس بات سے لاعلم رکھا کہ وہ سماجی رابطہ وسائل پر جو کچھ پوسٹ کررہے ہیں وہ اشتہاری مہم کا حصہ ہے۔

وزارت تجارت نے کہا کہ صارفین کو گمراہ کرنے والی اشتہاری مہم کا آئندہ بھی نوٹس لیا جائے گا، کسی بھی ذریعے سے صارفین کو لاعلم رکھ کر اشتہاری مہم چلا نے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔