پاک فضائیہ کی سیلاب زدگان کی طبی امداد اور بحالی کی کوششیں جاری

164
پاک فضائیہ کی سیلاب زدگان کی طبی امداد اور بحالی کی کوششیں جاری

کراچی:پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود کے لیے طبی امداد اور بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بحالی اور طبی امداد کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی انتھک کوششوں کی بدولت سیلاب کے بعد بحالی کا عمل ایک اہم مرحلے میں داخل اور معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ   پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپس مریضوں کے بروقت علاج جبکہ پاک فضائیہ کے میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس سیلاب سے متاثرہ افراد میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص میں سرگرم عمل ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں 17,140 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 315 پانی کی بوتلیں،  402 بنیادی غذائی اجناس پر مشتمل خشک راشن کے پیکٹ بھی  تقسیم کیے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں کی جانب سے 1938 مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔