فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

395
فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید ائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی: سول ایوی ایشن نے فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید ائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدیدایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اے ٹی ایم سیفٹی، طیاروں کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

سی اے اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اے ٹی ایم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ، پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی ریجن کواپ گریڈ کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ موجود سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ٹینڈر بھی طلب کئے جائیں گے۔