ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ،مزید ایک مریض جاں بحق، 39 نئے کیسز رپورٹ

336
infected with corona

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا اور 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 371 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔