سندھ حکومت کا کراچی کی ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ 

281
سندھ حکومت کا کراچی کی ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ 

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی میں ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لئے شہر بھر کی تمام یوسیز میں فیومیگیشن اسپرے مہم چلانے اور ناکارہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی سمیت گٹروں کے اوپر ڈھکن رکھنے کو یقینی بنانے سمیت ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

یہ فیصلے ہفتے کو پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں کراچی کے ترقیاتی کاموں اور پیش رفت کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی مرتضی وہاب۔ معاون خاص و جنرل سیکرٹری وقار مہدی، ساجد جوکھیو، لیاقت آسکانی، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم سمیت سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اعلی افسران، واٹر بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان، میونسپل کمشنر کراچی، پیپلز پارٹی کے تمام ڈسٹرکٹ کے صدور، جنرل سیکرٹریز و محکمہ بلدیات کے تمام ڈسٹرکٹ کے ایس ایز، و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں کی صورتحال اور ان پر ہنگامی بنیادوں پر کاموں سمیت شہر کی سیوریج لائنوں کی تبدیلی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ میں واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل، شہر میں ڈینگی اسپرے نہ ہونے ،صفائی اور بالخصوص گاربیج لفٹنگ نہ ہونے اور مختلف یوسیز میں فیومیگیشن اسپرے نہ ہونے کے متعلق توجہ دلائی گئی۔

اس موقعے پر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کے کراچی میں ڈینگی کے روک تھام کے لئے شہر کی تمام یوسیز میں فیومیگیشن اسپرے مہم شروع کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کے کراچی میں اے ڈی پی کی اسکیمیں ابھی تک تاخیر کا شکار ہیں اس لئے ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کی جائیں تاکے عوام کو سہولیات میسر ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کے شھر میں ابلتے گٹر اور گٹروں کے اوپر ڈھکنے نہ ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے سیوریج کا نظام متاثر ہوتا کے اس لئے گٹروں کے ڈھکن سمیت شھر کے چھوٹے بڑے نالوں سمیت گٹروں کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

نثار کھوڑو نے واٹر بورڈ حکام سے پوچھا کے واٹر بورڈ بتائے کے شہر میں گٹروں کی صفائی کے لئے کتنے کنڈی مین موجود ہیں اور کتنے کنڈی مین کام نہیں کرتے۔

جس پر واٹر بورڈ کے سی او اسداللہ خان نے بتایا کے کراچی شہر میں  گٹروں کی صفائی کے لئے 2 ہزار کنڈی مین موجود ہیں جن کو یوسی وائیز بھیجا جاتا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔شہر میں عوام کی سھولت اور بھتری کے منصوبوں پر سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اس موقعے پر وقار مھدی نے کہا کے  کراچی شھر میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کی شکایات ہیں جس کا ازالہ چاہتے ہیں۔

اس موقعے پر واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین نجمی عالم نے کہا کے بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں کی سیوریج لائینیں تباہ ہوئی ہیں جن کی بحالی کے لئے ٹنیڈرز کے مرحلے میں ہیں اور جلد لائنوں کی تبدیلی کا کام شروع کیا جائے گا جس میں ایک سے دو ماہ کا وقت لگے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے اجلاس کو بتایا کے کراچی شہر میں بارش کے بعد روزانہ کے بنیاد پر 10 دن فیومیگیشن مہم چلائی گئی تھی اور کے ایم سی ڈی ایم ایم سیز نے روزانہ 28 یوسیز میں اسپرے کراکے شہر بھر میں 10 دن مہم اسپرے مہم چلائی اور پیر سے فیومیگیشن اسپرے دوبارہ شروع کرایا جائے گا۔

اس موقعے پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے کہا کے افسران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سیوریج لائنوں سمیت عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری  اقدامات  اٹھائیں اس ضمن میں افسران کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کے شہر کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے عملی کام کیا جا رہا ہے۔ شھر کراچی میں ترقیاتی کام ہوں یا شہریوں کی بنیادی سہولیات کے متعلق  شکایات ہوں ان کا ازالہ ہونا چاہئے جس کے لئے افسران کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

نثار کھوڑو نے کہا کے ڈینگی کے پہلا کی روک تھام کے لئے سدباب ہونا چاہئے اور شہر میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور گٹروں کے اوپر ڈکھن رکھنے کا کما یقینی بنانے سمیت ہر یوسی میں لائنٹنگ کو بھی یقینی بنایا جائے جس کام کی مانیٹرنگ کروائے جائے گی۔