حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ، 15نومبر تک فیصلے ہو جائینگے،شیخ رشید

214

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ تعیناتی،تنزلی یا چھائونی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئیگا۔قوم نے فیصلہ کرناہے،سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جیناہے۔حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سائفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے،جو وزارت خارجہ سے مل جائے گایہ سامراجی سفیروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ان ویٹنگ،مریم ،ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کیخلاف سائفر کاحکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیاہے۔معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔