پی این ایس سی میں پرانے جہازوں کی خریداری گلے کی ہڈی بن گئی

288
پی این ایس سی میں پرانے جہازوں کی خریداری گلے کی ہڈی بن گئی

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کا معاملہ گلے کی ہڈی بن گیا۔

اس حوالے سے پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل لیے گئے مردان جہاز کو سعودی عرب میں تحویل میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی بندرگاہ میں جہاز پمپنگ وال کے بیک مارنے سے ٹرمینل میں شٹ ڈان ہوگیا تھا، ایمرجنسی شٹ ڈان نہ ہوتا تو ہزاروں لیٹر کی لائن پھٹ جاتی۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جہاز تحویل میں لے کر ڈیڑھ لاکھ ڈالر طلب کرلیے، انشورنس کمپنی کی یقین دہانی کے دو روز بعد جہاز کو آج ریلیز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انشورنس کمپنی مذکورہ نقصان ادا کرے گی، جہاز2روز کھڑا رہنے پر ہزاروں ڈالرز کا جرمانہ عائد ہوگا۔

مذکورہ جہاز کی مرمت کرکے اسے سعودی عرب کی بندرگاہ سے روانہ کردیا گیا ہے، اربوں روپے سیخریدے گئے اس جہاز میں چند ہی دن میں متعدد خرابیاں سامنے آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔14

سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم کی سفارش پرکیا گیا ہے۔

وزارت میری ٹائم افیئرز کے حکام کا کہنا ہے کہ 14 سال پرانے دو جہازوں کی خریداری 8 ارب روپے میں کی گئی تھی۔