پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش پاکستان لائف اسٹائل ایکسپوکا آغاز

914
 پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش پاکستان لائف اسٹائل ایکسپوکا آغاز

کراچی:پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش ہے جس کا افتتاح صوبائی وزیرمحنت وافرادی قوت سعید غنی نے کیا۔

سال 2022کی  فرنیچر نمائش کا یہ50 واں ایڈیشن ہے اس تین روزہ فرنیچر نمائش میں 70 سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈزایک ہی چھت تلے 50 فی صد تک ڈسکائونٹس کیساتھ فرنیچرکی فروخت کررہے ہیں ۔

30 ستمبرکونمائش کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کراچی میں تواتر کیساتھ نمائش ہورہی ہیں جو آرگنائزر ہیں میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

کہ لوگ اس ایونٹ میں آئیں اورشہری اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔نمائش کے آرگنائزرزنے صوبائی وزیرکوایکسپوسینٹر کے مختلف اسٹالزکا دورہ بھی کروایا،نمائش میں فرنیچر، بیڈ سیٹ، ڈائننگ سیٹ،ہینڈ میڈقالین، میٹریس، مساج چئیر، ٹیبل سیٹ، لگژری سیٹ ایک چھت تلے دستیاب ہیں ۔

تین روزہ نمائش ہفتہ اوراتوارکوبھی جاری رہے گی، جسمیں ہزاروں افراد شرکت کریں گے،منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں شہریوں کیلئے خصوصی ڈسکائونٹس رکھے گئے ہیں جہاں شہری من پسند فرنیچرزکی خریداری کرسکتے ہیں۔