چین:  گزشتہ عشرے کے دوران نجی معیشت میں تیزرفتار اضافہ

269
چین:  گزشتہ عشرے کے دوران نجی معیشت میں تیزرفتار اضافہ

بیجنگ: چین میں مارکیٹ حالات میں بہتری کے سبب چین کے نجی اداروں نے گزشتہ ایک عشرے میں تیز رفتار ترقی کی ہے۔

قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نجی اداروں کی نشوونما کے ماحول میں مسلسل بہتری کے سبب گزشتہ 10 برس میں نجی اداروں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔

مارکیٹ دوست اقدامات کی وجہ سے کاروباری ماحول بارے عالمی درجہ بندی میں چین اب 31 ویں نمبر پر آچکا ہے، جبکہ 2013 میں اس کا نمبر 96 واں تھا۔ سال 2021 کے اختتام تک چین 26 کھرب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کو را غب کر چکا تھا۔

قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے مطابق چینی اداروں کی بڑی تعداد نے بیرون ملک مشترکہ منصوبے بھی شروع کئے ہیں۔

بیرون ملک چینی مالی تعاون سے چلنے والے اداروں کی تعداد 2012 میں 22 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔