ٹی20ورلڈکپ فاتح ٹیم کو16 لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی

325

 دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی20ورلڈکپ 2022کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں (36 کروڑ 22 لاکھ)روپے ملیں گے جبکہ رنز اپ ٹیم کو نصف رقم یعنی 18 کروڑ ادا کی جائے گی۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ روپے، سپر مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 58 لاکھ روپے)جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر (90 لاکھ 57 ہزار روپے)کی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی سپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی آٹھ ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، تقریبا ایک ماہ جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔