شمالی کوریا: مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2بیلسٹک میزائل کے تجربات

288
Hypersonic Missile Tests

سیئول:شمالی کوریا نے اپنے مشرقی بحیرہ میں مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے2 بیلسٹک میزائل تجربات کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفز آف سٹاف(جے سی ایس )نے کہا کہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2بیلسٹک میزائل فائر کیے جوشمالی کوریاکے جنوبی صوبہ پیون گان کے علاقے سنچون سے رات8 بجکر48منٹ پر فائر کیے گئے ۔

 شمالی کوریا رواں سال کے دوران 19 بار بیلسٹک میزائل اور2بار کروز میزائل کے تجربات کر چکا ہے۔