حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

261

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردیں،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈآر نے کہاکہ یٹرول کی قیمت 12 روپے 63  پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت  224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسحاق ڈآر نے کہاکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12 روپے 13 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔