ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا، نوٹیفکیشن جاری

336

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہِ اکتوبر میں کے لیے اعلان کردہ نئے ریٹ کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 122 جبکہ کمرشل سلنڈر پر 470 روپے کی کمی ہوجائے گی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 201.20 روپے فی کلو ہوگی۔