امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑکوں پر گاڑیوں کے بجائے مچھلیاں تیرنے لگیں

375
امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑکوں پر گاڑیوں کے بجائے مچھلیاں تیرنے لگیں

 فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا  سے سمندری طوفان ایان ٹکرانے کے بعد  سڑکوں پر گاڑیوں کے بجائے مچھلیاں تیرنے لگیں جن کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔

غیر ملکی میڈیا یک مطابق سمندری طوفان ایان امریکا میں ریکارڈ کیے گئے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

یہ طوفان بدھ کے روز فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا۔ بندرگاہی شہر نیپلز سے ڈرامائی فوٹیج  دیکھے گئے۔ سیلاب کا پانی ساحل کے سامنے والے گھروں اورسڑکوں تک پھیل گیا۔

سڑکیں ڈوب گئی اور ان پر گاڑیوں کے بجائے شارک کو تیرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو کلپ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

اس کلپ میں فورٹ مائرز اسٹریٹ پر ایک شارک کو سیلابی پانی میں تیراکی کرتے دکھایا۔ٹویٹر صارف ارمینڈو سالگیرو نے پانی میں تیرنے والی مچھلی کا 10 سیکنڈ کا کلپ پوسٹ کیا اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ لکھا “شارکس فورٹ مائرز کی سڑکوں میں تیر رہی ہیں۔

“تھوڑی دیر میں یہ ویڈیو10 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھی اور اسے 18200 لائیکس ملے۔نیوز ویک کی ایک رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے حکام نے سمندری طوفان ایان کے دوران مکینوں خبردار کیا تھا کہ طوفان کے دوران سانپ اور ریچھ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک بیان میں فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن نے کہا کہ “آپ کو مگرمچھ، سانپ اور ریچھ نظر آنے کا امکان ہے،

لہذا چوکنا رہنا اور انہیں جگہ دینا یاد رکھیں۔”درایں اثنا امریکی سرحدی پولیس نے اشارہ کیا کہ 20 تارکین وطن کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہو گئے،

جبکہ چارافراد کو کیوبا فلوریڈا کیز میں ساحل پر کوسٹ گارڈ نے تین کو سمندر میں بچایا۔نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ “انتہائی خطرناک” سمندری طوفان کی آنکھ فورٹ مائرز کے مغرب میں، Cayo Costa جزیرے پر دوپہر 3:00 بجے آیا تھا۔

ایان نے فلوریڈا اور جارجیا اور جنوبی کیرولائنا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں کئی ملین لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

جیسے جیسے سمندری طوفان کے حالات پھیل رہے ہیں، ماہرین موسمیات نے طوفانوں کی تباہی سے خبردار کیا ہے۔