بھارتی بلے باز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکتے،حارث رئوف

421

لاہور:پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف نے کہاہے کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بلے باز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں  ، ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں  حارث رئوف نے کہا کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بلے باز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے کافی خوش ہوں کیوں کہ وہ میلبرن میں کھیلا جائے گا، میلبرن میرا ہوم گرائونڈ ہے کیوں کہ بگ بیش میں میلبرن اسٹار کی نمائندگی کرتا ہوں، مجھے وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

حارث روف کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز ہمیشہ ہائی پریشرہوتے ہیں، گزشتہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کافی دبا ئومیں تھا لیکن ایشیا کپ میں 2 میچز میں مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھے اپنا بیسٹ دینا ہے۔