سندھ: سیلاب گزرنے کے باوجود درجنوں گاؤں تاحال زیر آب

270
affected

کراچی:سندھ میں سیلاب گزرنے کے کئی ہفتوں بعد بھی نوشہرو فیروز کے چالیس گائوں تاحال پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔

مختلف مقامات پر پانچ پانچ فٹ پانی جمع ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہے جبکہ مکینوں کا شہر سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔

دوسری جانب سانگھڑ کے متعدد دیہات بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں، متاثرین کے لیے اپنے بیمار عزیزوں کو اسپتال پہنچانا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

ادھر نوابشاہ میں بھی سیلابی پانی اب تک جمع ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔