ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

331

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 ، شہری علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جس کے بعد اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد 2ہزار 331 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 401 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںِ لاہور 174، راولپنڈی 115 اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان 16،فیصل آباد 9، سرگودھا 7،خانیوال اور اٹک سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ۔وہاڑی اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3،3 کیسز جبکہ گجرات، ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے2، 2 کیسزرپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں گز شتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 8ہزار70 ہو گئی ۔ محکمہ صحت نے کہا کہ پشاور میں سب سے زیادہ 198 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مردان میں 67 اور کوہاٹ میں ڈینگی کے 18 سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک ڈینگی سے7 اموات ہوچکی ہیں۔