حیدرآباد میں بینک کا کیش لوٹنے والے 3 مبینہ ڈاکوں کراچی سے گرفتار

211
people arrested

حیدرآباد: پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بینک کا کیش لوٹنے والے 3 مبینہ ڈاکوئوں کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کرلیاگیاہے۔

 ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق بینک کا کیش لوٹنے کا منصوبہ ڈرائیور اور وین گارڈز نے کراچی سے ہی تیار کیا تھا۔پولیس کے مطابق این فائیو شاہراہ پرڈاکو واردات کے بعد کراچی ہی روانہ ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق مبینہ گرفتار ڈاکوئوں سے پولیس نے ڈکیتی کردہ رقم میں سے کچھ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف کارروائی وین کے ڈرائیور اور گارڈ کی نشاندہی پر کی گئی۔ وین کے ڈرائیوراورگارڈ کوپولیس نے شک کی بنیاد پر پہلے دن ہی حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی تھی۔

واقعے کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے چھلگری میں درج کرلیا تھا۔درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق این 5 قومی شاہراہ پر ڈاکو کیش لے جانے والی گاڑی میں موجود بینک کے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔