کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

273

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد بالآخر پولیس نے ڈاکوئوں کی فہرست مرتب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے پیش نظر اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے پولیس نے بڑے اقدامات کر لئے ہیں۔

اسپیشل برانچ پولیس نے ڈاکوئوں کی فہرست مرتب کرلی، شہر بھر میں  422ڈاکو کی وارداتوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔اسپیشل برانچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے 2 اضلاع شرقی اور وسطی میں وارداتیں عروج پر ہیں جبکہ رپورٹ میں ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کے ہاٹ اسپاٹس بھی موجود ہیں۔

اسپیشل برانچ رپورٹ کے مطابق نیپا چورنگی،سفاری پارک، کلفٹن، ڈیفنس، کینٹ اسٹیشن ہاٹ اسپاٹس ہیں جبکہ قیوم آباد،ہجرت کالونی ،ملیرسمیت دیگر علاقوں میں بھی زائد وارداتیں ہورہی ہیں۔

 اسپیشل برانچ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے ڈکیتی مزاحمت پرقتل کی وارداتوں میں کمی آئی ہے لیکن کرائم جاری ہیں۔