پاکستان ہاکی فیڈریشن کے  تحت ٹیکنیکل آفیشل کیلئے ریفریشر ورکشاپ کا انعقاد

387

کوئٹہ ( رپورٹ :مقصود احمد) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر١ہتمام غوث بخش خان رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ٹیکنیکل آفیشل کیلئے ریفریشر ورکشاپ منعقد ہوئی۔

  جس میں ایف آئی ایچ کے ٹرینر راشد محمود بٹ نے تمام آفیشلز کو پروجیکٹر کی مدد سے تفصیلی لیکچر دیا گیا، بعد ازاں سوالاتت کے جوابات بھی دیئے گئے. مزکورہ ورکشاپ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ دوسرا چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے آفیشلز و بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے آفیشلز بھی موجود تھے۔

ورکشاپ کے حوالے سے ایف آئی ایچ ٹرینر راشد محمودنے بتایا پی ایچ ایف کی زیر نگرانی ملک بھر میں آفیشلز و ایمپائرز کیلئے ورکشاپ و ٹریننگ کورسسز کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ ملک بھر سے ٹیکنیکل آفیشلز و ایمپائرنگ کے شعبے کو تقویت مل سکے. جو مکمل ٹریننگ کے بعد انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے. واضع رہے 1 اکتوبر کو پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایمپائرنگ کے حوالے سے ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں ملک کے ایونٹ میں موجود ایمپائرز کے علاوہ دیگر بلوچستان کے ایمپائزز کو بھی ٹریننگ و تفصیلی لیکچر دیا جائے گا. انکے ہمراہ اسسٹنٹ ایمپائر منیجر اصغر اعوان اور فرید انصاری بھی بحیثیت اسسٹنٹ شرکت کریں گے