پٹرول کے نرخ

443

عالمی منڈی میں پٹرول کے نرخ کم ہوگئے ہیں، خام تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل کے قریب گر گئی ہے۔ جب کہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھیں۔ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اور ڈالر کے نرخ کی نسبت سے متعین کیا جاتا ہے۔ ماضی کی روایت یہ رہی ہے کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا بہانہ بنا کر فوری طور پر قیمت میں اضافہ کردیا جاتا تھا۔ جب عالمی منڈی میں قیمت کم ہوتی تو اس کا فائدہ عوام کو پہنچانے سے گریز کیا جاتا اور اسے حکومت اپنی آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بناتی ہے۔ نئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آمد کے بعد ڈالر کے نرخوں میں بھی کمی آئی ہے۔ اس لیے حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو بھی ریلیف دے۔ ایندھن کی قیمتوں کا اثر بجلی کی پیداواری لاگت پر بھی پڑتا ہے اس لیے بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کی جائے۔